رات سے بھوکے سلو میاں  نے ناشتہ بھی نہ کیا

سلمان خان کو ناشتے میں چائے اور کھچڑی دی گئی جو سلمان خان نے نہیں کھائی


ویب ڈیسک April 06, 2018
سزا یافتہ سلومیاں کی جیل میں گزاری گئی پہلی رات نہایت ہی کٹھن گزری ؛فوٹوسوشل میڈیا

BATKHELA: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان جیل میں گزاری گئی گزشتہ رات کبھی نہیں بھولیں گے انہوں نے جیل میں کھانا کھایا اور نا ہی ناشتہ کیا۔

سلومیاں کو کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کے جرم میں 5 سال قید اور10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ انہیں جودھ پور سینٹرل جیل کے بیرک نمبر 2 میں رکھا گیا اور قیدی نمبر 106 الاٹ کیا گیا ہے۔ سلومیاں کی جیل میں پہلی رات نہایت ہی کٹھن گزری۔ وہ دیر رات تک جیل میں چہل قدمی کرتے رہے اور جب وہ تھک گئے تو رات کے تقریباً ساڑھے 3 بجے سوئے اور صبح 8 بجے اٹھ گئے۔ سلمان خان کو صبح 8 بج کر 15 منٹ پر چائے اورکھچڑی کا ناشتہ دیا گیا لیکن سلمان خان نے کچھ بھی کھانے سے منع کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کی جیل یاترا مزید لمبی ہوگئی

رپورٹس کے مطابق جیل میں سلمان خان کے ساتھ بالکل عام قیدیوں کی طرح سلوک کیا گیا، انہیں گزشتہ روز وہی دال روٹی اور گوبھی کی سبزی دی گئی جو دوسرے قیدیوں کودی گئی تھی، تاہم انہوں نے کھانا کھانے سے انکار کردیا، سلمان کو باہر سے کھانامنگوانے کی اجازت نہیں تھی، جیل انتظامیہ کی جانب سےانہیں سونے کیلئےکمبل دیا گیااور وہ دیگر قیدیوں کی طرح فرش پر سوئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا

سلمان خان کو جس بیرک میں رکھا گیا ہے وہاں قتل اور زیادتی کا بدنام زمانہ مجرم آسارام باپو بھی قید ہے۔ جیل حکام سپرٹنڈنٹ وکرم سنگھ کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور آسارم باپو نے رات میں سونے سے قبل آپس میں گفتگو بھی کی تھی۔ جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ جیل جانے سے قبل سلمان خان نے پوچھا تھا کہ ٹوائلٹ میں گیزر ہے یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں