
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کا لوگو تبدیل کردیا گیا ہے اور اب تمام طیاروں پر قومی جانور مارخور کی تصاویر پینٹ کی جائیں گی۔ لوگو کی تبدیلی کی تقریب ایوی ایشن ڈویژن اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کے تمام جہازوں کی دم پر مارخور کی تصاویر پینٹ کی جائیں گی۔
جہازوں کے انجنوں اور کاک پٹ کے دروازوں پر بھی مارخود کی چھوٹی تصاویر ہوں گی جب کہ طیارے کے اگلے حصے پر پائلٹ گیٹ کے پاس پاکستانی جھنڈا بھی بنایا جائے گا۔ نئے ڈیزائن میں مارخور کے سینگ ہرے اور جسم کا رنگ نیلا ہوگا۔ ڈیزائن کی تبدیلی کے بعد اسٹیشنری اور دیگر اشیا پر بھی نئے ڈایزئن پینٹ کئے جائیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔