کے ای ایس سی کو 213روپے فی یونٹ اضافے کی اجازت
اضافہ جنوری تا مارچ کیلیے فیول اور آپریشنل لاگت بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا
LONDON:
نیپرا نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی)کو جنوری تا مارچ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، اس ضمن میں جمعرات کو نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول اور آپریشنل لاگت بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا۔
کے ای ایس سی نے نیپرا سے 2 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی تاہم اسے مسترد کرکے 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی، نیپرا نے کے ای ایس سی کے ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن سہ ماہی ٹیرف کی مد میں جاری کیا ہے اور یہ اضافہ جنوری سے مارچ کے لیے کیاگیا ہے ،نیپراکے مطابق کے ای ایس سی نے 79فیصد بجلی این ٹی ڈی سی سے خریدی جبکہ دوسری جانب نیپرا حکام کاکہنا ہے کہ کے ای ایس سی صارفین سے براہ راست اضافی وصولی نہیں کرسکے گی، صارفین سے وصولی یا سبسڈی سے متعلق فیصلہ وزارت پانی و بجلی کرے گی۔