نگراں وزیر صنعت و پیداوار کا نیشنل پراڈکٹویٹی آرگنائزیشن کا دورہ

ادارے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔


APP April 11, 2013
ادارے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ فوٹو : ایکسپریس

نگران وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار شہزادہ احسن اشرف شیخ نے نیشنل پراڈکٹویٹی آرگنائزیشن کا دورہ کیا اور ادارے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں بریفنگ لی۔

این پی او کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ محمد یوسف نے نگران وفاقی وزیر کو ادارے کے مالی و انتظامی امور کے علاوہ مختلف اداروں کے پیداواری استعداد بڑھانے سے متعلق منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر وزارت صنعت و پیداوار کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔



شہزادہ احسن اشرف شیخ نے نیشنل پراڈکٹویٹی آرگنائزیشن کے منفرد کردار کو سراہتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے اہم قرار دیا اور کہا کہ چیلنجز موجود ہیں تاہم بہتر منصوبہ بندی اور مشترکہ و مربوط کوششوں سے بہتری لائی جاسکتی ہے۔ نگران وفاقی وزیر نے این پی او کے قومی اداروں میں توانائی کے بچت اور پیداوار بڑھانے کے منصوبوں سمیت مختلف پروگراموں کی تکمیل کے لیے وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |