سارک انشورنس ریگولیٹرز کانفرنس آئندہ سال پاکستان میں ہوگی

شعبے میں غیرشفافیت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی، ڈھاکہ کانفرنس ختم


Business Reporter April 11, 2013
مشترکہ اعلامیہ جاری، انشورنس پھیلاؤ اور آپس میں تعاون کیلیے کمیٹی قائم کرنے کی سفارش۔ فوٹو: فائل

سارک رکن ممالک کے انشورنس سیکٹر ریگولیٹرز کی آئندہ کانفرنس سال 2014 میں پاکستان میں منعقد کی جائے گی۔

اس بات کا اعلان انشورنس ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنگلہ دیش کے تحت حال ہی میں سارک ممالک کے انشورنس ریگولیٹرز کی دوروزہ کانفرنس میں کیا گیا، کانفرنس کے اختتام پر ڈھاکہ انشورنس ڈیکلریشن کا بھی اعلان کیا گیا جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ رکن ممالک سارک ریجن میں بیمہ کاری کے حوالے سے آگہی بیدار کرنے کے علاوہ بیمہ کاری کے پھیلاؤ اور بیمہ کاری کے دوران غیر شفاف اور منفی ہتھکنڈوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گے۔

9

بیمہ کاری کے فروغ کے لیے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی بھی سفارش کی گئی جو سارک ممالک کے ریگولیٹرز کے مابین رابطے اور ڈھاکہ ڈکلیریشن کی تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

ڈھاکہ کانفرنس میں سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے انشورنس ڈویژن کے جوائنٹ ڈائریکٹر کاشف صدیقی نے شرکا کو پاکستان میں بیمہ کاری کے فروغ کے لیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان کے بیمہ کاری کے پھیلاؤ کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ اسلامی بیمہ کاری یعنی تکافل کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں