نوازشریف پر جوتا پھینکنے والوں کی ضمانت منظور

ملزمان کی ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کی گئیں


ویب ڈیسک April 06, 2018
ملزمان کی ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کی گئیں- فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعیہ نعیمیہ لاہور میں ایک تقریب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئی ہیں جب کہ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض ملزمان کی ضمانتیں منظورکیں۔

جامعہ نعیمیہ میں ایک تقریب کے دوران نوازشریف پر جوتا پھینکنے کے واقعے کے بعد ملزم ساجد ، منور اورعبدالغفور کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا تھا تاہم آج جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں