کامن ویلتھ گیمز پاک بھارت ہاکی ٹاکرا کل ہوگا

پہلے میچ میں ویلز سے مقابلہ برابر ہونے کے بعد گرین شرٹس کو انتہائی مشکل چیلنج درپیش ہے


Sports Reporter April 06, 2018
پہلے میچ میں ویلز سے مقابلہ برابر ہونے کے بعد گرین شرٹس کو انتہائی مشکل چیلنج درپیش ہے - فوٹو: فائل

کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم ہفتہ کو روایتی حریف بھارت کے مقابل ہوگی جب کہ پہلے میچ میں ویلزسے مقابلہ برابر ہونے کے بعد گرین شرٹس کو انتہائی مشکل چیلنج درپیش ہے۔

آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں 10 ٹیمیں شریک ہیں، پول " اے" میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں جب کہ پول "بی" میں پاکستان کے ساتھ، بھارت، انگلینڈ، ملائیشیا اور ویلز کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم اپنی پہلی مہم میں کمزور حریف ویلز کیخلاف اچھا آغاز نہیں کرسکی جب کہ قومی ٹیم اب کل بھارت کیخلاف میدان میں اترے گی۔

گزشتہ چند سالوں میں گرین شرٹس کا روایتی حریف کیخلاف ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں، گولڈ کوسٹ میں فتح کیلیےغیر معمولی کارکردگی پیش کرنا ہوگی۔ پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے گروپ میچ میں اتوار کو انگلینڈ جب کہ 11 اپریل کو چوتھے اور آخری گروپ میچ میں ملائیشیا کے مقابل ہوگی۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 13 اپریل جبکہ فائنل اگلے روز کھیلا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں