عرفان خان نے سلمان خان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیا
فلم ’ہندی میڈیم‘ نے بھارت کے بعد چین میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔
بالی ووڈ اداکار عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صباقمر کی فلم 'ہندی میڈیم' نے بھارت کے بعد چین میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔
بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی پاکستانی اداکارہ کے ساتھ پہلی فلم کو نہ صرف بھارت میں بھرپور پذیرائی ملی بلکہ 'ہندی میڈیم' کا شمار گزشتہ سال کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے جہاں بچوں کی تعلیم پر مبنی اس فلم نے بھارت میں بھرپور کمائی کی وہیں مداحوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے جب کہ عرفان خان کو 'ہندی میڈیم' کیلیے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
بھارت میں 'ہندی میڈیم' کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے فلم کو چین میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جہاں عامر خان کی 'پی کے' ، 'دنگل'، 'سیکریٹ سپر اسٹار' اور سلمان خان کی 'بجرنگی بھائی جان' پہلے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے لیکن عرفان خان کی 'ہندی میڈیم' نے ان دونوں سپر اسٹارز کی فلموں کو مات دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم 'ہندی میڈیم' نے صرف 2 روز میں ہی 63 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور اس کی کمائی تیسرے روز میں مزید بڑھنے کا امکان ہے جب کہ فلم نے پہلے روز ہی 22 کروڑ 6 لاکھ کا بزنس کرکے عامر خان کی 'دنگل' اور سلمان خان کی 'بجرنگی بھائی جان' کو مات دی۔ 'دنگل' پہلے روز 12 کروڑ 99 لاکھ اور'بجرنگی بھائی جان' 14 کروڑ 61 لاکھ کمانے میں کامیاب رہی تھی۔
واضح رہے 'ہندی میڈیم ' نے بھارت میں 90 کروڑ سے زائد کی کمائی کی تھی۔