عاصمہ رانی قتل كیس كوہاٹ سے پشاور منتقل كرنے كے احكامات

ملزم مجاہد آفریدی اور ان كے دوست شاہ زیب بااثر ہیں ،اس لئے كیس لڑنے كیلئے كوئی وكیل تیار نہیں ،وكیل

ملزم مجاہد آفریدی اور ان كے دوست شاہ زیب بااثر ہیں- وكیل - فوٹو: فائل

پشاور ہائیكورٹ كے قائم مقام چیف جسٹس وقار سیٹھ كی عدالت نے عاصمہ رانی قتل كیس انسداد دہشتگردی عدالت كوہاٹ سے انسداد دہشتگردی عدالت نمبر ون پشاور منتقل كرنے كے احكامات جاری كردیئے۔


مقتولہ عاصمہ رانی كے وكیل غلام محی الدین نے فاضل عدالت كو بتایا كہ عاصمہ رانی كے قاتل مجاہد آفریدی اور ان كے دوست شاہ زیب كا تعلق بااثر خاندان سے ہے اس لئے عاصمہ رانی كیس لڑنے كیلئے كوئی وكیل تیار نہیں كیونكہ زیادہ تر وكیل مذكورہ بااثر افراد كا سامنا نہیں كرسكتے جب کہ جو وكیل كیس كیلئے جاتے ہیں وہ بھی وہاں خود كو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں لہذا عاصمہ رانی قتل كیس ملزموں كی درخواست ضمانت كو انسداد دہشتگردی كوہاٹ سے پشاور منتقل كیا جائے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووكیٹ جنرل نےعدالت كے استفسار پر بتایا كہ ہمیں درخواست ضمانت منتقلی پر كوئی اعتراض نہیں جس پرعدالت نے ملزموں كی جانب سے ضمانت كیلئے دائر درخواست انسداد دہشتگردی عدالت نمبر ون پشاور منتقل كرنے كے احكامات جاری كردیئے۔
Load Next Story