پی آئی اے پرواز آج نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تاریخی لینڈنگ کریگی

طیارہ پرانے ہوائی اڈے سے اڑان بھر کرآدھ گھنٹے بعد نو تعمیر شدہ ایئر پورٹ پر پہلی بار اترے گا


Staff Reporter April 07, 2018
پرواز میں سی ای او مشرف رسول بھی موجود ہونگے، واپسی پرانے ایئرپورٹ پر ہو گی، ترجمان۔ فوٹو: فائل

قومی ایئر لائن کی پرواز آج دوپہر اسلام آباد کے نئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرتاریخی لینڈنگ کرے گی۔

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کا ایئربس تھری ٹوینٹی جہاز جس کو پہلی آزمائشی پروازکے لیے پی کے 9001 کا نمبر دیا گیا ہے، آج دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پراسلام آباد کے پرانے ہوائی اڈے بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھرے گی اور روانگی کے ٹھیک آدھے گھنٹے بعد دن ایک بجے نو تعمیر شدہ ایئر پورٹ کے نئے رن وے پر اترے گی۔

اسلام آباد کے نئے ایئر پورٹ پر اترنے والی آزمائشی پرواز میں پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول سیان بھی موجود ہونگے، پرواز پی کے 9001 واپسی کی پرواز پی کے 9002 بن کر واپس پرانے ایئر بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل پر اترے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے نئے تعمیر ہونے والے وسیع و عریض بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح رواں ماہ 20 اپریل کوکیا جائیگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں