شامی فوج کی غوطہ میں بمباری 32 شہری جاں بحق

 بمباری دوما میں باغیوں کے ٹھکانوں پر کی گئی، جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل، متعدد افراد زخمی


News Agencies April 07, 2018
شام سے متعلق حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، داعش کا صفایا کریں گے، امریکا۔ فوٹو : اے ایف پی

شامی فوج نے مشرقی غوطہ میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 32 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بمباری دوما قصبے میں کی گئی، رپورٹ کے مطابق دوما میں بمباری سے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، یہ بھی اطلاع ہے کہ بمباری میں روسی جنگی طیاروں نے بھی حصہ لیا، بمباری سے 32 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں، مشرقی غوطہ میں بمباری سے ہلاکتیں 1600 ہوگئی ہیں۔

امریکی جنرل کینتھ مکینزی نے کہا ہے کہ شام سے متعلق حکمت عملی میں کوئی بھی تبدیلی نہیں ہوئی، شام میں امریکا کے تقریباً 2000 فوجی تعینات ہیں جو داعش کا صفایا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں تاکہ گروہ کو نیست و نابود کر دیں۔

امریکی سینٹرل کمان کے جنرل جوزف وٹیل جو مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کے سربراہ ہیں انھوں نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں ایک سماعت کے دوران کہا تھا کہ ابھی کچھ ایسے علاقے ہیں جہاں داعش موجود ہے اور ہمیں اپنی کارروائیاں جاری رکھنی ہوں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |