این اے 213 عذرا پیچوہو کا ہاری مقابلے پر آگیا

صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ پر 15سال کی محنت کا معاوصہ ادا نہ کرنے کا الزام


Nama Nigar April 11, 2013
تعلقہ دوڑ کے گائوں فراہم آباد دیہہ 76 کا رہائشی 43 سالہ وجیہہ الدین ماچھی انتہائی غریب اور محنت مزدوری کر کے اپنی بیوی اور 4 بچوں کا پیٹ پال رہا ہے۔

ضلع بے نظیر آباد سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 213پر صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ عذرا پیچوہو کے مقابلے پر ان کا ہاری میدان میں آ گیا۔

تعلقہ دوڑ کے گائوں فراہم آباد دیہہ 76 کا رہائشی 43 سالہ وجیہہ الدین ماچھی انتہائی غریب اور محنت مزدوری کر کے اپنی بیوی اور 4 بچوں کا پیٹ پال رہا ہے۔ اس نے الزام عائد کیا کہ عذرا پیچوہو کی زمین پر 15 سال کام کرنے کا معاوضہ ابھی تک ادا نہیں کیا گیا۔ 1995سے2010 تک بطور ہاری کام کیا۔ جس کا معاوضہ تقریباً 18لاکھ روپے ہے، جو اسے ادا نہیں کیا گیا، معاوضہ کے لیے کئی بار زرداری ہائوس نوابشاہ اور نوڈیرو کے چکر لگائے، لیکن وہاں سے اسے دھکے اور دھمکیوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔



ایک بار عذرا پیچوہو سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ بھائی آصف جیل میں ہیں، رہا ہو جائیں تو پھر دیکھیں گے، مگر آصف زرداری کے رہا ہونے کے باوجود اسے معاوضہ نہیں ملا۔ وجیہہ الدین نے بتایا کہ اسے اﷲ کے سوا کسی کا خوف نہیں اگر اسے پھانسی ہوئی تو وہ ذوالفقار علی بھٹو، اگر زہر دیا گیا تو شاہ نواز بھٹو اور گولی مار کر قتل کیا گیا تو وہ مرتضیٰ بھٹو کہلائے گا۔

وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ اسے شہید بھٹو کی ایک جلسہ میں کی گئی تقریر یاد ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھٹو دو ہیں ایک بھٹو وہ ہیں اور دوسرا بھٹو جلسہ میں شریک عوام۔ وجہیہ الدین نے کہا کہ وہ غریبوں کے دوسرے بھٹو ہیں۔ اس کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں نہیں اور نہ ہی دولت، مگر اسے خوشی ہے کہ وہ صدر آصف علی زرداری کی بہن کے مدمقابل الیکشن لڑ رہا ہے اور کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں