چیف جسٹس کا اورنج لائن منصوبے کا جائزہ

چیف جسٹس سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر آگئے اور زیر تعمیر زیرزمین سڑک کا جائزہ لیا


ویب ڈیسک April 07, 2018
چیف جسٹس سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر آگئے اور زیر تعمیر زیرزمین سڑک کا جائزہ لیا فوٹو:فائل

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اورنج لائن منصوبے کا جائزہ لیا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار مختلف مقدمات اور از خود نوٹسز کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور پہنچے تو اس موقع پر انہوں نے عدالت کے باہر اورنج لائن منصوبے کا جائزہ بھی لیا۔ چیف جسٹس گاڑی سے اتر کر سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر آگئے اور انہوں نے زیرزمین سڑک کے زیر تعمیر حصہ پر کام کا جائزہ بھی لیا۔

یہ بھی پڑھیں: صحت اور تعلیم بہتر نہ ہوئی تو اورنج ٹرین منصوبہ روک دوں گا، چیف جسٹس


جنوری میں نجی میڈیکل کالجز میں اضافی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے تھے کہ اگر پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام نہ ہوا تو اورنج لائن سمیت تمام پراجیکٹ روک دوں گا، جبکہ گزشتہ ماہ آلودہ پانی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین پر اربوں روپے لگادیئے مگر لاہور کے شہریوں کو زہریلا پانی مل رہا ہے ادھر دھیان کیوں نہیں دیا جارہا ہے، اورنج ٹرین بنائیں، موٹروے بنائیں، عوام کی صحت کی طرف بھی توجہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج ٹرین منصوبے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں

واضح رہے کہ اورنج لائن کا شمار لاہور میٹرو کے منصوبوں میں ہوتا ہے جو پاکستان کا پہلا ریپڈ ٹرانزٹ ٹرین نظام ہے۔ اسے سی پیک کے تحت بنایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |