میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی 14 اسمگلر گرفتار 180 کلو کرسٹل برآمد

بحری جہازوں اور کشتیوں نے سمندرمیں مشکوک کشتی کاتعاقب کرکے کشتی کے خفیہ خانوں سے 180 کلوکر سٹل منشیات برآمد کرلی


Staff Reporter April 07, 2018
برآمدوائٹ کرسٹل کی مالیت ایک ارب80کروڑروپے ہے،منشیات اورگرفتار اسمگلرز کسٹمز کے حوالے کردیے ،ڈی جی میری ٹائم ایجنسی۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 180کلو وائٹ کرسٹل قبضے میں لے لی جب کہ برآمد منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت ایک ارب 80 کروڑ روپے ہے کارروائی کے دوران منشیات کے 14اسمگلرزکو گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکواٹرز میں کسٹمز افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکا الرحمن نے کہاکہ خفیہ اطلاعات پر ایم ایس اے نے اپنے بحری جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے 4 اپریل کی رات کھلے سمندر میں مشکو ک کشتی کا تعاقب کیا کشتی کے اندر بنے خفیہ خانوں سے 180کلو وائٹ کرسٹل برآمد کی گئی، منشیات کشتی میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی جس کی وجہ سے آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیموں کو منشیات کی برآمدگی میں کئی گھنٹے لگ گئے۔

ریئر ایڈمرل ذکاالرحمن کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں ایک ارب 80 کروڑ روپے ہے کارروائی کے دوران 14اسمگلر بھی حراست میں لیے گئے ہیں یہ سمندر سے پکڑی جانے والی وائٹ کرسٹل کی بڑی مقدار ہے اس سے قبل سن 2017 میں میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے 1000 کلو وائٹ کرسٹل قبضے میں لی تھی۔

ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مزید کہا کہ کہ منشیات کے اسمگلرون کے گینگ اور سہولت کاروں کا سراغ لگایا جائے گا پکڑی جانے والی منشیات اور گرفتار اسمگلرزکو پاکستان کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |