بھتہ وپرچی مافیاملک کے خلاف سازش کررہے ہیںایم کیو ایم
ایف پی سی سی آئی کے صدرسے متحدہ کے وفدکی ملاقات،الطاف حسین کا پیغام پہنچایا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرصغیراحمد،صوبائی وزیرعبدالرئوف صدیقی،سینیٹرعبدالحسیب،صوبائی مشیرخواجہ اظہارالحسن اور معروف بزنس مین ارشدوہرہ پرمشتمل پانچ رکنی کمیٹی نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبراینڈانڈسٹری کے صدرحاجی فضل قدیرخان وارکان سے فیڈریشن ہائوس کراچی میں ملاقات کی اور انھیں الطاف حسین کاپیغام پہنچایا۔
ملاقات میں کراچی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میںفیڈریشن کے نائب صدر اقبال دائودپاک والا،معروف صنعت کارایس ایم منیر،حاجی شفیق اوردیگرارکان بھی موجودتھے۔فیڈریشن کے ذمے داران سے ڈاکٹرصغیر،عبدالرئوف صدیقی،عبدالحسیب،خواجہ اظہارالحسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھتہ وپرچی مافیا پاکستان کے خلاف بدترین سازش کرر ہے ایم کیوایم یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی،
علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی نے جیکب آبادمیں ہندوخاندانوں کے افرادکے اغوا اور قتل کی وارداتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور ہندو برادری کی ہندوستان منتقلی پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے صدر ، وزیراعظم،وفاقی وزیر داخلہ،گورنرووزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون سندھ ہندوبرادری کے افرادکااغواء برائے تاوان اورقتل کی وارداتوں سے تنگ آکر ہندوستان منتقلی کا نوٹس لیاجائے اورہندو برداری کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔