قومی ویمنز اسکواش زویا نے چیمپئن بننے کا اعزاز پالیا

فائنل میں روشنا محبوب کو 2-3 سے شکست، رفعت ایونٹ کی بہترین پلیئر قرار۔

فائنل میں روشنا محبوب کو 2-3 سے شکست، رفعت ایونٹ کی بہترین پلیئر قرار۔ فوٹو: فائل

قومی ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل زیڈ ٹی بی ایل کی زویا خالد نے جیت لیا۔

انھوں نے فیصلہ کن معرکہ میں زخمی ہونے کے باوجود ٹاپ سیڈ اور فیورٹ روشنا محبوب کو اعصاب شکن مقابلے میں 2-3 سے مات دی۔ کے پی کے اسکواش ایسوسی ایشن اورصوبائی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ایبٹ آباد کے جان شیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جانیوالی قومی چیمپئن شپ کا فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا، چیمپئن کااعزاز حاصل کرنے والی زرعی ترقیاتی بینک کی زویا خالد نے روشنا محبوب پر 7-11، 5-11 ،7-11، 8-11 اور 10-12 سے فتح پائی۔




ایونٹ میں ملک بھر سے 16 ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں نے حصہ لیا، زرعی ترقیاتی بینک کی رفعت کومقابلوں کی بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران پلیئرز کے مابین سخت مقابلے دیکھنے کو ملے، اختتامی تقریب میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری ونگ کمانڈر عبد الوہاب خان مروت، کے پی کے اسکواش ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر قمر زمان، سیکریٹری احسان اللہ خان، ڈائریکٹر اسپورٹس کے پی کے طارق محمود سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بعدازاں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد اسامہ وڑائچ نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
Load Next Story