بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز بھی جیت لی
46 رنز سے کامیاب، ہرمنپریت کی سنچری، کل اختتامی میچ رسمی کارروائی بن گیا
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کے بعد تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سریز بھی اپنے نام کرلی۔
احمد آباد میں کھیلے گئے دوسرے مقابلے میں میزبان سائیڈ46 رنز سے فاتح رہی، ہرمنپریت کور نے سنچری بنائی۔ دونوں ٹیموں کے مابین آخری ون ڈے کل کھیلا جائیگا۔احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دوسرے میچ میں میزبان قائد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر پونم راؤت نے 80 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا، کپتان ہرمنپریت کور نے2 چھکوں اور11 چوکوں سے سجی 103 رنز کی اننگز کھیلی، ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر256 رنز جوڑے، سمرتی مندھانا25 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے جہاں آراء عالم اور کپتان سلمیٰ خاتون نے دو دوجبکہ پنا گھوش اور رومانہ احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ فتح کیلیے257 رنز کا تعاقب کرنیوالی بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر210 رنز تک ہی پہنچ پائی، رومانہ احمد75، کپتان سلمیٰ خاتون نے35 رنز بنا کر اپنی سی کوشش کی، لتا مندال نے28 اورفرزانہ حق نے26 رنز اسکور کیے۔
میزبان بولرایکتا بشٹ نے 3 اورہرمنپریت کور نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس لوٹایا، یادرہے کہ بھارتی ٹیم تین ٹوئنٹی 20 میچوں میں بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کرچکی ہے، جبکہ پہلا ایک روزہ میچ بھی 5 وکٹ سے جیتا تھا،سیریز کا آخری میچ جمعرات کو احمد آباد میں ہی کھیلا جائیگا۔