ایوان عدل لاہور میں وکلا کی ایک دوسرے پر لاتوں  گھونسوں  اورمکوں کی بارش

وکلا کی لڑائی سے ایوان عدل میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا


ویب ڈیسک April 07, 2018
احاطہ عدالت میں موجود وکلا نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروایا فوٹو: اسکرین گریب

FAISALABAD: ایوان عدل میں وکلا کے دوگروپوں کے درمیان بات تلخ کلامی سے لاتوں گھوسوں اور مکوں تک جا پہنچی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے ایوان عدل میں منظور گیلانی نامی وکیل کی اپنے ساتھی وکیل حسن علی سے نوک جھونک ہوئی، جس میں منظور گیلانی نے حسن علی کو جعلی وکیل ہونے کا طعنہ دیا، جس پر ماحول اور کشیدہ ہوگیا۔

معمولی تلخ کلامی پر وکلا ہاتھا پائی پر اتر آئے اور ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کر ڈالا، وکلا کی لڑائی سے ایوان عدل میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا، تاہم احاطہ عدالت میں موجود وکلا نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں