میرا نے فرفر انگریزی بول کے سب کو حیران کردیا

کمزور انگریزی پر تنقید کا نشانہ بننے والی میرا نے فرفر انگریزی بول کر تمام ناقدین کو خاموش کرادیا۔

میرا نے فرفر انگریزی بول کر تمام ناقدین کو خاموش کرادیا فوٹوانٹرنیٹ

اپنی گلابی انگریزی کے باعث ہمیشہ لوگوں کی تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستان کی خوبرو اور سینئر اداکارہ میرا نے فرفر انگریزی بول کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

اداکارہ میرا کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، تاہم میرا گزشتہ کافی عرصے سے فلموں یا اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ انگلش بولنے کی کوشش کے باعث خبروں میں رہتی آئی ہیں۔ اپنی گلابی اور ٹوٹی پھوٹی انگریزی کے باعث میرا ہمیشہ ہی لوگوں کی توجہ کامرکز بن جاتی ہیں، جب کہ میڈیا پر کئی بار ان کا مذاق بھی اڑایا جاتا ہے۔ تاہم اب میرا نے فر فر انگریزی بول کے تمام لوگوں کے منہ بند کرادئیے ہیں۔


اداکارہ میرا کی حال ہی میں جاری ہونے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک ایونٹ کے دوران برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے صحافی سے شائستہ انگریزی میں بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ میرا نے انٹرویو کے دوران اپنے تمام چاہنے والوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر فالو کریں۔ میرا بی بی سی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے نہ صرف بہت بااعتماد نظر آئیں بلکہ بہت خوبصورت بھی لگ رہی تھیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=LNT7Qrm-SI8
Load Next Story