ہزاروں کشمیریوں کی رکاوٹیں توڑ کر شہید مصور وانی کی نماز جنازہ میں شرکت

پرامن مظاہرین کو احتجاج سے روکنے کے لیے قابض فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی


ویب ڈیسک April 07, 2018
قابض فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے شرکا پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی فوٹو:ٹوئٹر

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان مصوراحمد وانی کی نماز جنازہ میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے کنگن میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران نہتے کشمیری نوجوان مصور احمد وانی کو شہید کردیا تھا جن کی نمازِ جنازہ آج ادا کردی گئی۔ مصور احمد وانی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کیا گیا۔ نمازجنازہ میں شرکت سے روکنے کیلیے راستے کانٹے دار تار لگاکرسیل کردیےگئے تاہم تمام تر رکاوٹوں کے باوجود نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارتی فوج پر حملے ہوتے رہیں گے، والد برہان وانی شہید

پرامن مظاہرین کو احتجاج سے روکنے کے لیے قابض فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں جس پر متعدد افراد زخمی ہوگئے، مظاہرین نے آزادی اور پاکستان کے حق میں جب کہ بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |