عید کے بعد فیصلہ کرینگے حکومت میںرہنا چاہیے یا نہیں پیر پگارا

پولنگ اسکیم میں تبدیلی سے لگتا ہے انتخابات میں دھاندلی شروع کردی گئی


Staff Reporter August 10, 2012
وزیراعظم راجا پرویز اور قائم علی شاہ پیر پگارا سے ملاقات کے موقع پر انکی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کررہے ہیں (فوٹو ایکسپریس)

KARACHI: مسلم لیگ (ف) کے سربراہ پیر پگارا پیر صبغت اللہ راشدی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کیا ہوگا یہ وقت آنے پر پتہ چلے گا ، مسلم لیگ (ف) حکومتی اتحاد کا اب تک حصہ ضرور ہے لیکن حکومت خود فیصلہ کرے کہ وہ ہمیں اتحاد میں رکھنا چاہتی ہے یا نہیں ، حالات بتا رہے ہیں کہ موجودہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف بھی نقصان میں ہیں ،

آرمی اب تک ملک کی بھلائی میں سوچ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو سابق ایم پی اے محمد شاہ کی رہائش گاہ پر ان کی مسلم لیگ (ف) میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق ڈی آئی جی نادر کھوسو سمیت دادو کی متعدد اہم شخصیات نے بھی مسلم لیگ (ف) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر امتیاز شیخ ، صوبائی وزیر جام مدد علی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

پیر پگارا نے کہا کہ قوم پرست جماعتوں اور ان کے رہنمائوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا،جو بھی مسلم لیگ کے حوالے سے ان سے رابطہ کرے گا وہ ان سے ملیں گے ،پیپلز پارٹی کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ کا فیصلہ مانا جائے ، پولنگ اسکیم میں تبدیلی سے لگتا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی شروع کردی گئی ہے اس لیے ہم عید کے بعد یہ فیصلہ کریں گے کہ اتحاد میں رہنا چاہیے یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں