
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو کے علاقے کربوغہ شریف میں ماں نے اپنی گود خود اجاڑ دی، اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے دو کم سن بچوں کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک 18 ماہ کی بچی اور دوسرا ڈھائی سال کا بچہ شامل ہے جب کہ گولی لگنے سے ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں گھرمیں آگ لگنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد ماں موقع سے فرار ہوگئی تاہم کچھ دیر بعد ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا. پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے اور جائے وقوع سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کوگھریلو جھگڑے کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔