جرمنی میں حملہ آور نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی 4 افراد ہلاک

واقعے میں پولیس نے وین ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی ہے


ویب ڈیسک April 07, 2018
واقعے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے (فوٹو: بی بی سی)

جرمنی کے شہرمونسٹر میں ایک وین ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مونسٹر کے گنجان آبادی والے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک وین ڈرائیور نے راہ گیروں پر گاڑی چڑھادی۔ اس واقعے میں پولیس نے وین ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق وین ڈرائیور جرمن شہری تھا جو 'نفسیاتی مسائل' کا شکار تھا۔ فوری طور پر اس واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک حملہ ہے۔

پولیس نے واقعے کی جگہ کو لوگوں سے خالی کراکر اسے سیل کردیا ہے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں