اسلام آباد اور کراچی میں بھی ترک کلچرل سینٹر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد اورکراچی آرٹس کونسلوں میں ترک زبان کی کلاسوں کا آغاز ہو گا

اسلام آباد اورکراچی آرٹس کونسلوں میں ترک زبان کی کلاسوں کا آغاز ہو گا۔ فوٹو: فائل

ترک حکومت نے لاہورکے بعداب دوسرے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورکراچی میں بھی ترکش کلچرل سینٹرز قائم کرنیکی حکمت عملی تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق ترک سرکاری ادارے ترکش کلچرل انسٹیٹیوٹ نے وزارت اطلاعات وقومی ورثہ کوتحریری طورپرآگاہ کیاہے کہ صدر رجب طیب اردوان اورسابق وزیرعظم نواز شریف میں دوستانہ تعلق قائم ہے،ترکی نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں خطیرسرمایہ کاری کی ہے اورمستقبل میں تعاون بڑھائیں گے۔


واضح رہے کہ کلچرل سینٹرز کیلئے جگہ حکومت پاکستان مہیاکریگی جبکہ تعمیر کیلیے سرمایہ ترک حکومت فراہم کریگی۔

 
Load Next Story