جرمنی میں حملہ آور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی 4 افراد ہلاک

واقعہ مغربی شہرمیونسٹر میں پیش آیا، بظاہر حملہ ہے، ڈرائیور نے خود کوگولی مارکر خودکشی کر لی، پولیس


AFP April 08, 2018
دسمبر2016 میں تیونس کے شہری نے برلن میں کرسمس کے موقع پر ٹرک ہجوم پر چڑھا دیا تھاجس میں 12افراد ہلاک ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

جرمنی کے مغربی شہرمیونسٹر میں ایک وین راہ گیروں پر چڑھا دی گئی جس کے نتیجے میں4 افراد ہلاک اور30 زخمی ہو گئے۔

جرمن وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے، اس سے پہلے پولیس کا کہنا تھا کہ یہ بظاہر ایک حملہ ہے اور وین ڈرائیور نے خود کوگولی مارکر موقع پر ہی خودکشی کر لی، 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جا ری ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے واقعات کا نشانہ بنتا رہا ہے جہاں ہجوم پر گاڑیاں چڑھا کر کئی شہریوں کی جان لی جا چکی ہے، دسمبر2016 میں تیونس کے 24 سالہ شہری انیس امری نے برلن میں کرسمس کے موقع پر ایک ٹرک اغوا کر کے ہجوم پرچڑھا دیا تھا جس سے 12افراد ہلاک اور48 زخمی ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔