مخدوم پور میں وراثت میں حصہ مانگنے پر بھائیوں نے بہن کی ٹانگیں کاٹ دیں

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس تھانہ مخدوم پور


Numainda Express April 08, 2018
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس تھانہ مخدوم پور ۔ فوٹو:فائل

وراثتی جائیداد کے تنازع پر بھائیوں نے بہن کی ٹانگیں کاٹ دیں۔

تھانہ مخدوم پور کے علاقے چک نمبر ایک اے ایچ میں اختری بی بی کا بھائیوں یاسین، شبیر، یامین وغیرہ سے وراثتی جائیداد کا تنازع چل رہا تھا کہ گزشتہ روز اختری بی بی رقبہ پر موجود تھی، اس کے بھائی وہاں آ گئے اور کلہاڑیوں کے وار کرکے اس کی ٹانگیں کاٹ دیں اور فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ مخدوم پور نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں