شعیب ثانیہ نے اپنے ہونے والے بچے کا نام بتادیا

شعیب ملک چاہتے ہیں ہمارے گھر بیٹی ہو، ثانیہ مرزا


ویب ڈیسک April 08, 2018
ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمارے گھر جب بھی اولاد ہوگی اس کا خاندانی نام’’مرزا ملک‘‘ہوگا؛ فوٹوانسٹاگرام

ٹینس اور کرکٹ کی شاندار جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے ہونے والے بچےکا نام بتادیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹر شعیب ملک کا شمار پاک بھارت کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں کو شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھے تقریباً 8 سال ہوچکے ہیں، لیکن ابھی تک دونوں والدین نہیں بن سکے ہیں، تاہم ان کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ شعیب ثانیہ کے گھر بیٹی ہوگی یا بیٹا اور دونوں اپنے بچے کاکیا نام رکھیں گے۔ اور اب ان کے چاہنے والوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ خود ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ انہوں نے اور ان کے شوہر شعیب ملک نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے ہونے والے بچے کا خاندانی نام ''مرزاملک'' ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کا دل توڑدیا

بھارتی شہر گوا میں ''گوا فیسٹ 2018''کی تقریب میں صنفی تعصب کے مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اپنی نجی زندگی اور مستقبل کے بارے میں کئی رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر شعیب ملک چاہتے ہیں کہ ہمارے گھر بیٹی ہو، لیکن ہم دونوں نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ہمارے گھر جب بھی اولاد ہوگی اس کا خاندانی نام صرف ملک نہیں بلکہ ''مرزا ملک''ہوگا۔ تقریب کے دوران ثانیہ نے صنفی تعصب کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا ہم دوبہنیں ہیں، میں نے کئی بار رشتے داروں کو اپنے والدین سے کہتے سنااگر ہمارے گھربیٹا ہوتاتو ہمارا خاندانی نام آگے بڑھتا۔ تاہم ہم دونوں بہنوں کو بھائی کی کبھی خواہش نہیں ہوئی، یہاں تک کہ میں اپنے رشتے داروں سے اس بات پر لڑتی تھی کہ وہ کیوں ہمارے والدین پرزور دیتے ہیں کہ ہمارے گھر بیٹا ہو۔ ہمیں ہمارے خاندانی نام کو آگے بڑھانے کیلئے بیٹے کی ضرورت نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شعیب ملک کا ثانیہ مرزا سے ڈرنے کا اعتراف

ثانیہ نے مزید کہا شادی کے بعد میں نے اپنا خاندانی نام تبدیل نہیں کیااور ابھی تک مجھے ثانیہ مرزا کے نام سے ہی پکارا جاتا ہےاور اس طرح ہمارا خاندانی نام آگے بڑھ رہا ہے۔ ٹینس اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلے میں آج بھی خواتین اور مردوں میں پیسوں کی تقسیم پر امتیاز برتا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |