نوجوان پر تشدد کی ویڈیو فیس بک پر لائیو نشر کرنے والے ملزمان گرفتار

ملزمان نے تشدد کی ویڈیو فیس بک پر لائیو نشر کی تھی


ویب ڈیسک April 08, 2018
ملزمان نے تشدد کی ویڈیو فیس بک پر لائیو نشر کی تھی ۔ فوٹو ؛ فائل

پولیس نے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو فیس بک پر لائیو نشر کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

فیصل آباد میں گزشتہ روز بااثر افراد نے کاشف نامی نوجوان کو اغوا کرکے شدید تشدد کا نشانا بنایا اور تشدد کی ویڈیو بھی بنائی، ذرائع کے مطابق ملزمان تشدد کرتے ہوئے فیس بک پر لائیو بھی دکھاتے رہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کاشف کے سر میں جوتے مارتے رہے اور اپنے پاؤں کو ہاتھ بھی لگواتے رہے۔

واقعہ تھانہ گلبرگ کی حدود میں پیش آیا اور پولیس سارے واقعے سے بے خبر رہی تاہم آج خبر میڈیا میں آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عمر حیات، حمزہ، احسان، اسامہ علی اور شاہ زیب شامل ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |