عی دکے بعد پی پی کے کئی رہنمان لیگ میں آجائینگے نوازشریف

سندھ کے باشعورعوام حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں ، جدہ میں مسلم لیگ(ن) کے ارکان سے گفتگو


INP August 10, 2012
سندھ کے باشعورعوام حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں ، جدہ میں مسلم لیگ(ن) کے ارکان سے گفتگو۔ فائل فوٹو

مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف سے(ن)لیگ سعودی عرب کی کورکمیٹی کے ارکان نے جمعرات کو جدہ میں ملاقات کی جس میں ملکی خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیاگیا ۔

اس موقع پرنوازشریف نے کہاکہ سندھ کے عوام بہت باشعور ہیں اور وہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں جس کے ہاتھوں سے انہیں گزشتہ پانچ سال میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہاکہ عیدکے بعد پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے کئی سرکردہ سیاستدان مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوں گے ۔

انھوں نے کہا کہ پیرپگاڑا کا گزشتہ روزکابیان خوش آئند ہے۔ نوازشریف سے ملاقات کرنے والے کور کمیٹی کے ارکان ملک جمشیدخان، مسعوداحمدپوری اور دیگرشامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں