ڈی آئی خان جعلی ڈگری کیس میں نااہل خلیفہ عبدالقیوم کی سزامیں کمی

پشاور ہائیکورٹ نے 3سال کی سزا ایک سال میں تبدیل کردی ، 15ہزارروپے جرمانہ اداکرناہوگا


Numainda Express April 11, 2013
پشاور ہائیکورٹ نے 3سال کی سزا ایک سال میں تبدیل کردی ، 15ہزارروپے جرمانہ اداکرناہوگا فوٹو: فائل

سابق ایم پی اے خلیفہ عبدالقیوم کوماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی سزاکے فیصلے کوپشاورہائیکورٹ نے معطل کرکے سزامیں تخفیف کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ5 حیات خان نے2 اپریل کوسابق ایم پی اے خلیفہ عبدالقیوم کوجعلی ڈگری کیس میں نااہل قراردیتے ہوئے 2 مختلفدفعات میں 3 سال قیداور15ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔ اس فیصلے کیخلاف خلیفہ عبدالقیوم نے پشاورہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔



جس نے ماتحت عدالت کے فیصلے کوکالعدم قرار دیتے ہوئے 2سال قیدکی سزاکم کرتے ہو ئے ایک سال قیداور15ہزارروپے جرمانے کی سزاسنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں