الیکشن کمیشن میں نئی حلقہ بندیوں پر 7 اضلاع کے 89 اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

کمیشن آج ہری پور،صوابی، مردان، نوشہرہ، مردان، سوات کا فیصلہ سنائے گا، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ و دیگر کے اعتراضات سنے گا


Numainda Express April 09, 2018
11اپریل کوراولپنڈی،12کوگجرات، سیالکوٹ، نارووال،28اپریل کو کراچی سائوتھ ، کراچی ویسٹ اور کراچی سینٹرل کی باری۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر7اضلاع کے89اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹانے کے سلسلے میں اب تک8 اضلاع کے95اعتراضات نمٹا دیے ہیں جبکہ 7اضلاع کے89 اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور ان میں شامل ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، مردان اور سوات کے اعتراضات پر فیصلہ آج پیر کو سنایا جائے گا، اسی طرح الیکشن کمیشن مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے اعتراضات کا فیصلہ کل منگل کو سنائے گا۔

الیکشن کمیشن میں آج پیر کو نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر ضلع پشاور ، چارسدہ ، کوہاٹ ، کرک ، بنوں اور لکی مروت کے اعتراضات سنے جائیں گے جبکہ کل 10اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان ، باجوڑ ایجنسی ،خیبر ایجنسی، کرم ایجنسی ،اسلام آباد اور اٹک کے اعتراضات سنے جائیں گے۔

11اپریل کو راولپنڈی، چکوال اور جہلم ، جبکہ12اپریل کو گجرات ،سیالکوٹ اور نارووال کے اعتراضات سنے جائیں گے، 13اپریل کو گوجرانوالہ اور منڈی بہائوالدین ،14اپریل کو حافظ آباد ، سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی اور بھکر ، 16اپریل کو چنیوٹ ، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اعتراضات سنے جائیں گے،17اپریل کو جھنگ ، ننکانہ صاحب ، شیخوپارہ اور بہاولپور ،18اپریل کو لاہور کے اعتراضات پر سماعت ہوگی،19اپریل کو ملتان ، لودھراں ، ویہاڑی،20ااپریل کو اوکاڑہ ، پاکپتن، ساہیوال ، اور خانیوال کے اعتراضات سنے جائیں گے۔

21اپریل کو بہاولنگر اور رحیم یار خان ، 23ااپریل کو مظفر گڑھ، لیہ ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے اعتراضات پر سماعت ہو گی، 24اپریل کو جیکب آباد، کشمور ، لاڑکانہ، قمبر شہداد کو ٹ ، گھوٹکی ، سکھر ، خیر پور جبکہ 25اپریل کو نوشہرو فیروز ، شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ کے اعتراضات سنے جائیں گے ، 26اپریل کو میر پور خاص، عمرکوٹ ، تھرپارکر ، مٹیاری ،ٹنڈو الہ یار ، حیدرآباد ، بدین ، ٹھٹھہ ، جامشورو اور دادو کے اعتراضات پر سماعت ہوگی۔

27 اپریل کو ملیر ، کورنگی کراچی اور کراچی ایسٹ جبکہ 28اپریل کو کراچی سائوتھ ، کراچی ویسٹ اور کراچی سنٹرل کے اعتراضات سنے جائیں گے ، 30اپریل کو ژوب ، شیرانی، بارکھان ، دکی ، لورالائی، زیارت ، ہرنائی، سبی ، ڈیرہ بگٹی، جعفر آباد، صحبت پو ر اور کچھی کے اعتراضات سنے جائیں گے جبکہ 2مئی کوپشین ، قلعہ عبداللہ ، کوئٹہ، چاغی، قلات ، خضدار ، آواران ، لسبیلہ ، خاران ،واشک،کیچ، پنجگور، اور گوادر کے اعتراضات کی سماعت ہو گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں