چیف جسٹس کو لوگ غریبوں کا مسیحا کے نام سے یاد کرنے لگے

چیف جسٹس کی جانب سے اچانک دوروں کو بھی عوامی حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے۔


Bilal Ghori April 09, 2018
چیف جسٹس کی جانب سے اچانک دوروں کو بھی عوامی حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے۔ فوٹو:فائل

معاملات کا سخت نوٹس لینے کے باعث لوگ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو غریبوں کا مسیحا کے نام سے یاد کرنے لگے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے ملک کے بڑے صوبوں میں عدالتیں لگا کر عام لوگوں کو ریلیف دینے، حکومتی پروجیکٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے، دوائوں اور کھانے پینے کی معیاری اشیا نہ ملنے کے معاملات کا سخت نوٹس لینے کے باعث لوگ انھیں غریبوں کا مسیحا کے نام سے یاد کرنے لگے۔

چیف جسٹس کی جانب سے اچانک دوروں کو بھی عوامی حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے، لوگ اب ہر ہفتے کے آخری 2 روز کا بڑی بے صبری سے انتظار کرتے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان آئیں گے اور انکی داد رسی ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں