ٹیکس چوروں کا ڈیٹا 30 دن میں ایف بی آر کو دیں گے مفتاح اسماعیل

ہم نادرا کے ذریعے لوگوں کی نشاندہی کریں گے، مشیر خزانہ


خبر ایجنسی April 09, 2018
ہم نادرا کے ذریعے لوگوں کی نشاندہی کریں گے، مشیر خزانہ ۔ فوٹو: فائل

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں کا ڈیٹا 30دن کے اندر فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے حوالے کر دیا جائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایف بی آریہ ریکارڈ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلیے فراہم کیا جائیگا۔ اس وقت تقریباً12 لاکھ افراد ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ ہم نادرا کے ذریعے لوگوں کی نشاندہی کریں گے۔

ایک سوال پرمفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ جو خود ایمنسٹی اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں وہ اس اسکیم کی مخالفت کر رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں