کامن ویلتھ گیمز اسکیٹ اولمپک کوالیفکیشن رائونڈ میں عثمان چاند سرفہرست

ائیر رائفل مینز میں غفران عادل10 ویں نمبر پر رہے۔


Sports Reporter April 09, 2018
ائیر رائفل مینز میں غفران عادل10 ویں نمبر پر رہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کامن ویلتھ گیمز کے شوٹنگ ایونٹ کے اسکیٹ اولمپک کوالیفکیشن رائونڈ میں پاکستان کے عثمان چاند سرفہرست ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز کے شوٹنگ ایونٹ کے اسکیٹ اولمپک کوالیفکیشن رائونڈ کے پہلے دن پاکستان کے عثمان چاند نے 49 آئوٹ آف 50 اسکور کرکے سرفہرست رہے جبکہ ائیر رائفل مینز میں غفران عادل10 ویں نمبر پر رہے۔

اس کے علاوہ ائیرپسٹل ویمنز میں مہوش فرحان نے8 ویں پوزیشن حاصل کی، پیر کو اسکیٹ اولمپک میں عثمان چاند اپنا اگلارائونڈ کھیلیں گے جبکہ منہل سہیل ایئر رائفل ویمنز کے مقابلے میں حصّہ لیں گی۔

ویٹ لفٹنگ کی 94 کلوگرام وزن کی کیٹیگری میں پاکستان کے عثمان امجدراٹھور نے اسنیچ میں 150 کے جی وزن اٹھایا مگر کلین اینڈ جرک میں 175 کاویٹ اٹھاکر فائول کرنے کے باعث مقابلے سے باہر ہوگئے تاہم آج پاکستان کے نوح دستگیر بٹ 105+ کے جی کیٹیگری کے مقابلے میں حصّہ لیں گے۔

سوئمنگ کی 100 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کی بسمہ خان 32 ویں نمبر پر ہیں، انھوں نے 1 منٹ 2 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے نیا قومی ریکارڈ بنایا اس سے قبل یہ ریکارڈ لیانا سوان کے پاس تھا جنھوں نے 1 منٹ 3 سیکنڈ میں یہ فاصلہ عبورکیا تھا تاہم آج کریرا اسٹیڈیم میں ہونے والے ایتھلیٹکس 400 میٹر کے مقابلوں میں پاکستان کی نجمہ حصہ لیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں