آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ نے دیرینہ دوست ایمی گرفتھ سے شادی کرلی

ایرون فنچ کے موجودہ اور سابق ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔


Sports Desk April 09, 2018
ایرون فنچ کے موجودہ اور سابق ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ نے اپنی دیرینہ دوست ایمی گرفتھ سے شادی کرلی۔

آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب اور دہلی ڈیرڈیولز کو اپنے اہم آسٹریلوی کھلاڑیوں کا ساتھ میسر نہیں تھا، ایرون فنچ شادی کی وجہ سے بھارت نہیں پہنچے جبکہ ان کے بہترین دوست گلین میکسویل بھی ان کی شادی میں شرکت کی وجہ سے پہلا میچ نہیں کھیل پائے۔

فنچ کی اپنی گرل فرینڈ ایمی گرفتھ سے شادی ہوئی، جس میں ان کے موجودہ اور سابق ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی جن میں جارج بیلی، مچل مارش، جیمز فالکنر، پیٹر سڈل اور نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل بھی شامل تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں