سابق آل راؤنڈر یاسرعرفات کوچنگ میں نام بنانے کیلیے پراعتماد

میرا مقصد پہلے کسی کائونٹی ٹیم کا کوچ بننا اور آخر میں نیشنل ٹیم کی کوچنگ کرنا ہے، سابق آل راؤنڈر


Sports Desk April 09, 2018
میرا مقصد پہلے کسی کائونٹی ٹیم کا کوچ بننا اور آخر میں نیشنل ٹیم کی کوچنگ کرنا ہے، سابق آل راؤنڈر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سابق کرکٹر یاسر عرفات نے اب کوچنگ میں نام کمانے کو مقصد بنالیا۔

یاسر عرفان کہتے ہیں کہ میں کوالیفائیڈ لیول 3 ای سی بی کوچ ہوں جب کہ حال ہی میں زمبابوے میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں میں نے ہانگ کانگ کی ٹیم کے ساتھ کوچنگ ذمہ داری انجام دی ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ لندن کے ایک پرائیویٹ کالج میں بھی کوچنگ کر رہے ہیں، مختلف کائونٹینز میں بھی مختصر کوچنگ کی ہے، ان کا مقصد پہلے کسی کائونٹی ٹیم کا کوچ بننا اور آخر میں نیشنل ٹیم کی کوچنگ کرنا ہے۔

حال ہی میں ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کے متعلق یاسرعرفات کا کہنا تھا کہ پہلے سے ہی ان مقابلوں کے یکطرفہ رہنے کا امکان تھا، اگرچہ ویسٹ انڈین ٹیم میں اہم کھلاڑی نہیں تھے مگر اس طرز میں پاکستان ٹیم ویسے ہی کافی مضبوط اور ہمیں اس چیز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

یاسر عرفات نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول دیکھ کر کافی متاثر ہوا ہوں، تمام قومی پلیئرز کافی فٹ ہیں۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے یاسرعرفات کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈین ٹیم کے کامیاب ٹور سے اچھا پیغام گیا ہے، دوسری ٹیموں کے بھی دورے کی راہ ہموار ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں