ترجمان تحریک انصاف نے پارٹی میں چوہدری نثار کی شمولیت کی تردید کردی

عمران خان کی نہ چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی نہ ان کی رہائش گاہ جانے کا ارادہ ہے، ترجمان پی ٹی آئی


ویب ڈیسک April 09, 2018
عمران خان کی نہ چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی نہ ان کی رہائش گاہ جانے کا ارادہ ہے، ترجمان پی ٹی آئی فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے پارٹی میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی شمولیت کی تردید کردی۔

ترجمان تحریک انصاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسلم لیگ کے رہنما چوہدری نثار سے تحریک انصاف کی قیادت کی ملاقاتوں کے حوالے سے اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی نہ ان کی رہائش گاہ جانے کا ارادہ ہے، اس حوالے سے زیر گردش اطلاعات محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کرسکتا، چوہدری نثار

بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سارا دن راولپنڈی میں رکنیت سازی کیمپوں کے دورے میں مصروف رہے، راولپنڈی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد چیئرمین اپنی رہائشگاہ چلے گئے، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی ملتان میں موجود ہیں، ان سے بھی چوہدری نثار کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے بھی چیئرمین تحریک انصاف کے ہمراہ راولپنڈی میں مصروف دن گزارا، غیر مصدقہ اور ناقص معلومات پر مبنی اطلاعات کے فروغ سے کیا جانا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں: (ن)لیگ کو گھر کی لونڈی بنایاگیا تو شاید پارٹی سے رشتہ نہ رہے،چوہدری نثار

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان اختلافات کی خبریں گرم ہیں جبکہ عمران خان بھی کئی بار چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں