2013کراچی میں فائرنگ سے48 پولیس افسرواہلکار مارے گئے

پولیس قتل کی وارداتوں میں ملوث ایک بھی اہم ملزم کوتاحال گرفتارنہیں کر سکی۔


Staff Reporter April 11, 2013
پولیس قتل کی وارداتوں میں ملوث ایک بھی اہم ملزم کوتاحال گرفتارنہیں کر سکی۔. فائل فوٹو

پورے سندھ میں122افسران واہلکارجاں بحق،158زخمی ہوئے،ایک بھی ملزم گرفتارنہ ہوسکا.

کراچی رواں سال کے دوران اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں48پولیس افسران واہلکار جاں بحق اور41زخمی ہوئے،پولیس قتل کی وارداتوں میں ملوث ایک بھی اہم ملزم کوتاحال گرفتارنہیں کر سکی۔ رواں سال یکم جنوری سے10اپریل کے دوران ایک ڈی ایس پی،2انسپکٹر،4سب انسپکٹر،7اسسٹنٹ سب انسپکٹر،7ہیڈ کانسٹیبل اور 27کانسٹیبل فائرنگ کے مختلف واقعات میں فائرنگ سے جاں بحق جبکہ6سب انسپکٹر ، 8 اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، 6 ہیڈکانسٹیبل اور21 کانسٹیبل زخمی ہوئے ،پورے سندھ میں رواں سال کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس افسران واہلکاروںکی تعداد57جبکہ61زخمی ہو ئے ، سال2012 میں یکم جنوری سے31دسمبر2012صرف کراچی میں ایک ایس پی اور3انسپکٹر سمیت122افسران و اہلکارجاں بحق جبکہ 158زخمی ہوئے جبکہ پورے سندھ میں153پولیس افسران و اہلکارجاں بحق اور226زخمی ہوئے،پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایک بھی اصل ملزم کوپولیس تاحال گرفتارکرنے میں کامیاب نہیں ہوئی جبکہ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ گزشتہ سال کے دوران پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 31 ملزمان کوگرفتارکیاگیاجبکہ رواں سال بھی پولیس6مبینہ ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کرتی ہے تاہم گرفتارملزمان کیخلاف نہ توپولیس کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت ہے اورنہ ہی کوئی عینی شاہدہے۔

جائے وقوعہ پر تاریکی اورطالبان کے خوف سے پولیس تاخیر سے پہنچی جس کے باعث مقتول کی لاش 45منٹ تک جائے وقوع پر پڑی رہی ، مقتول منگھوپیر کے علاقے اعوان کالونی کارہائشی اور تعویذ گنڈے کابھی کام کرتاتھا۔کورنگی ڈھائی نمبرسیکٹر 34/3 بنگالی مارکیٹ کے قریب گھرکے باہربیٹھے ہوئے 3 افرادپر موٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حسن بنگالی اورسعیدخان ہلاک جبکہ راشد جعفر زخمی ہوگیا،مقتول جسن بنگالی متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی اورمقتول سعید خان ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کا کارکن تھا،واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اورکشیدگی پھیل گئی جبکہ دکانیں اورکاروبار بند ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ میں موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے27سالہ شعیب سرپرگولی لگنے سے ہلاک ہوگیا،مقتول پیپلزپارٹی کاعلاقائی عہدیدارتھا۔بن قاسم کے علاقے اسٹیل ٹاؤن مارشل یارڈریلوے کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے24سالہ نعمت اﷲ ہلاک ہوگیا،وہ بھی پیپلزپارٹی کاعلاقائی عہدیدارتھا۔نارتھ ناظم آبادکے علاقے قلندریہ چوک پرنامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کر40سالہ محمد علی کوفائرنگ کرکے ہلاک کر دیا،پولیس واقعے پراسرارقراردے رہی ہے کیونکہ گھرمیں اس کے بھائی اوربھتیجے سمیت5افرادموجودتھے جبکہ ایک ملزم دیوارپھلانگ کرگھرمیں داخل ہوااورفائرنگ کرکے فرار ہوگیاجبکہ اس کے2ساتھی گلی میں موجودتھے،مقتول پیشے کے اعتبارسے مستری تھااس کاآبائی تعلق مظفرگڑھ سے تھاوہ روزگارکے سلسلے میں کراچی آیاہواتھا۔کورنگی مہران ٹائون میں گھرکے اندرسے خاتون کی لاش ملی جوکہ پراسرار طورپرہلاک ہوگئی،خاتون کی شناخت80سالہ جنت زوجہ شیرمحمد کے نام سے ہوئی جس کی وجہ موت کاتعین نہیں ہوسکا تاہم شبہ ہے کہ وہ طبعی طورپرہلاک ہوئی۔فیروزآبادکے علاقے ٹیپوسلطان روڈ پرلوٹ مارکے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے رکشاڈرائیور سعید خان زخمی ہوگیا۔ ملیرسٹی کے علاقے آسوگوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے20سالہ عبدالظہیربلوچ زخمی ہوگیا،بلدیہ ٹائون کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 25سالہ اللہ رکھازخمی ہوگیا،ماڑی پور روڈ پر شنواری ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ طاہرشاہ زخمی ہوگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں