سندھ میں بڑے پیمانے پرپولیس افسران کی تقرریاں و تبادلے

ذرائع کے مطابق مزید افسران کے تبادلے اور تقرریاں بھی کی متوقع ہیں۔


Staff Reporter April 11, 2013
ذرائع کے مطابق مزید افسران کے تبادلے اور تقرریاں بھی کی متوقع ہیں۔ فوٹو: فائل

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردی گئی ہیں اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جس کے مطابق محمد علی بلوچ ایس پی مٹیاری ، شوکت علی کھٹیان ایس پی بدین ، ثاقب اسماعیل میمن ایس ایس پی حیدر آباد ، تنویر عالم اودھو ایس پی ٹنڈو محمد خان ، امجداحمد شیخ ایس پی نوشہرو فیروز ، غلام سرور بھیو ایس پی شہید بے نظیر آباد ،کرم اﷲ سومرو ایس پی ٹنڈو الہیار ،خرم وارث ایس پی جام شورو ،نعمان صدیقی ایس ایس پی میر پورخاص ، قمر رضا جسکانی ایس پی عمر کوٹ ، عاصم کھوکر ایس ایس پی سانگھڑ ،ظہیر احمد تنیو ایس پی تھرپارکر ،عرفان علی بلوچ ایس ایس پی سکھر ، سید پیر محمد شاہ ایس ایس پی لاڑکانہ ، جاوید سونھارو جسکانی ایس ایس پی جیکب آباد ،عبدالسلام شیخ ایس پی گھوٹکی ، نوید احمد ناصر خواجہ ایس ایس پی خیر پور ، نیاز احمد ایس پی کشمور ، غلام اضفرمھیسر ایس پی شکار پور اور فیض اﷲ کوریجو کو ایس پی قمبر تعینات کردیا گیا ، جبکہ اعتراز احمد گورایا بدستور ایس پی او ٹو نگران وزیر اعلی سندھ فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق مزید افسران کے تبادلے اور تقرریاں بھی کی متوقع ہیں۔علاوہ ازیں آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے فرخ بشیر کو اے آئی جی پی اسٹیبلیشمنٹ ، محمد یونس چانڈیو کو پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد، منیر احمد شیخ کو ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل ، اشفاق عالم کو اے آئی جی فارنسک ، عبدالعظیم تنیو کو ایس پی سندھ ریزرو پولیس بیس ٹو ، ظفر اقبال ملک کو اے آئی جی موٹر ٹریننگ ، عثمان غنی صدیقی کو ایس پی گلشن اقبال ، کیپٹن (ر) پرویز احمد چانڈیو کو اے ڈی آئی جی ایڈمن ریپڈ رسپانس فورس ، احمد یار چوہان کو ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ زون ون ، حسیب افضال بیگ کو اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن ، منظور کھٹیان ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زون ون ، فدا حسین مستوئی کو ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ زون ٹو جبکہ محمد عمر فاروق سلامت کو ایس پی ٹریفک ایسٹ زون تعینات کرنے کے احکام جاری کر دیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں