ایک کروڑ بھتہ دیں ن لیگی امیدوار کو میرانشاہ سے فون مقدمہ درج

رقم کا مطالبہ کرنے والوں کا یہ کہنا ہے کہ ہم آپکی طرح دیگر امیدواروں سے بھی یہی سلوک کریں گے.

رقم کا مطالبہ کرنے والوں کا یہ کہنا ہے کہ ہم آپکی طرح دیگر امیدواروں سے بھی یہی سلوک کریں گے. فوٹو: فائل

سابق ایم این اے اورامیدوار قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) پیر محمد اسلم بودلہ کومیرانشاہ سے نامعلوم شخص کی طرف سے مسلسل دو روز سے ایک کروڑ روپے بھتے کے مطالبے کی فون کالیں آرہی ہیں فون کالوں میں رقم نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔


رقم کا مطالبہ کرنے والوں کا یہ کہنا ہے کہ ہم آپکی طرح دیگر امیدواروں سے بھی یہی سلوک کریں گے پیر محمد اسلم بودلہ نے نامعلوم شخص کے خلاف دفعہ 506 اور 29 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی میاں چنوں میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story