پاکستان اور چین کے درمیان گیس پائپ لائن بچھانے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
گیس پائپ لائن منصوبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا باعث بنے گا، اعلامیہ
KARACHI:
پاکستان اور چین کے درمیان شمال جنوب گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔
چین کے صوبے ثنیا میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اور پاور چائینہ کے درمیان جنوب گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت وزیرخارجہ خواجہ آصف اور چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتے کے تحت شمال سے جنوب گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی جب کہ منصوبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا باعث بنے گا، پائپ لائن بڑھتی ضرورت والےعلاقوں میں گیس سپلائی یقینی بنائے گی جب کہ سمجھوتے کے تحت خام تیل کی پائپ لائن اور آئل ریفائنری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔