کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ 7افراد زخمی
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ خودکش لگتا ہے، سیکیورٹی ذرائع
بلیلی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نزدیک بلیلی میں واقع فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی اہل کاروں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ خودکش لگتا ہے جس میں مبینہ خود کش حملہ آور کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان ہے۔
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلیلی دھماکے کی مذمت کی ہے۔