دبئی میں سجا میوزک میلہ

 الکا یاگنک اورگرورندھاوا کی شاندارپرفارمنس پرشائقین جھومتے رہے

 الکا یاگنک اورگرورندھاوا کی شاندارپرفارمنس پرشائقین جھومتے رہے۔ فوٹو : فائل

پاکستانی جہاں بھی ہوں، وہ کمال کرتے ہیں۔

ایسا ہی باکمال شودبئی میں پاکستانی پروموٹرز نے منعقد کیا۔ جس میں بالی وڈ کی معروف پلے بیک سنگر الکا یاگنک اوربھنگڑا فیم پنجابی گلوکارگرورندھاوا کی لائیو پرفارمنس پردبئی میں بسنے والے غیرملکی کمیونٹی رات بھرجھومتی رہی۔ ایک طرف الکا یاگنگ کے مقبول فلمی گیت تھے تودوسری جانب گرو رندھاوا کے پنجابی گانوں نے نوجوانوں کو بھنگڑے ڈالنے اوررقص کرنے پرمجبورکئے رکھا۔

کوئی بالی وڈ کے مقبول فلمی گیت سُن کرمدہوش دکھائی دے رہا تھا توکوئی نوجوان نسل کے پسندیدہ گیتوں سے محظوظ ہورہا تھا۔ بس یوں کہئے کہ دبئی جیسے شاندارمقام پرجب پاکستانی پروموٹرزنے اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے توپھروہاں بسنے والی پاکستانی، ہندوستانی کمیونٹی ہی نہیں بلکہ بنگلہ دیشی، سری لنکن، جاپانی، چائینیزاورفلپائن سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیرتعدادہال میں دکھائی دی۔

خوبصورت مقام پرہونے والے شومیں بھارتی گلوکاروں نے اپنی شاندارپرفارمنس سے شرکاء کولطف اندوزکیا، فرمائشی گیتوںکاسلسلہ بھی رات بھی جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں بسنے والی پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی کوانٹرٹین کرنے کیلئے دبئی میں مقیم ایونٹ آرگنائزنگ کمپنی 'جے ڈبلیوڈی ' اورپاکستانی کمپنی'ٹی میکس' کی مشترکہ کاوش سے ایک گرینڈ میوزیکل شو منعقد کیا گیا۔ جس میں پرفارمنس کیلئے خاص طورسے بالی وڈ کی مقبول ترین پلے بیک سنگرالکا یاگنک اورپنجابی گلوکارگرو رندھاوا دبئی پہنچے۔ اس شومیں دونوں مقبول گلوکاروں کے علاوہ 'بگ باس' فیم علی قلی خان نے بھی خصوصی پرفارمنس دی۔


قابل ذکربات یہ تھی کہ اس میگا میوزک شومیں جہاں پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد پروگرام سے لطف اندوز ہونے کیلئے وہاں موجود تھی، وہیں بنگلہ دیشی، سری لنکن، فلپینی ، چائنہ اورجاپانیوں کی بڑی تعداد نے شوکوچارچاند لگا دیئے۔ پروگرام مقررہ وقت پرشروع ہوا اورجیسے ہی الکا یاگنک پرفارم کرنے کیلئے سٹیج پرپہنچیں توان کا بھرپوراستقبال کیا گیا۔ الکا یاگنک نے اپنے مقبول فلمی گیتوں کے ذریعے زبردست انٹری دی لیکن جیسے ہی نوجوان نسل کے مقبول گلوکارگرورندھاوا کوسٹیج پرپرفارمنس کی دعوت ملی توہر طرف سے ان کے گائے گیت '' کڑی لگدی لہوردی آ'' کی گونج سنائی دی۔ نوجوانوں نے ان کی پرفارمنس کوخوب انجوائے کیا بلکہ ان کے ساتھ گیت بھی گائے۔

دبئی جیسے خوبصورت مقام پرکامیاب شوکرنے کے بعد ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے انٹرنیشنل پروموٹر داؤد حسن، بینش اوراسد بیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی سوچا نہ تھا کہ اس مشترکہ کاوش پراتنا اچھا رسپانس سامنے آئے۔ یہ تو ہماری توقعات سے بڑھ کرتھا۔ شائقین کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت نے ہماری بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔ یہی وہ لمحات ہیں جب انسان کومزید بہترکام کرنے کا حوصلہ ملتا ہے۔

ہم لوگ مل کرچھوٹے چھوٹے ایونٹس کا انعقاد توکرہی رہے تھے لیکن اس پیمانے پرلوگوںکے پیار نے ہمیں بہت بڑے پیمانے پر شو کرنے کا ہمت دی ہے۔ اس مرتبہ توہم نے مل کربولی وڈسے تعلق رکھنے والے فنکاروںکو مدعو کیا تھا لیکن اب بہت جلد پاکستان کے معروف گلوکاروں کے ساتھ یہاں میلہ سجائیں گے۔

ہم یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستانی فنکاروں کے چاہنے والے دبئی میں بڑی تعداد میں بستے ہیں اورجب ہم اپنے فنکاروں کا گلدستہ یہاں لے کرآئیں گے تواس کی خوشبو دبئی میں بسنے والی مختلف قومیں کے لوگوں کواپنی جانب ضرورمتوجہ کرے گی، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھرمیں متعارف کروانے کیلئے اس سے بہترکوئی دوسراپلیٹ فارم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ الکا یاگنک اورگرو رندھاوا کے مطابق یہ ان کے یادگار شوز میں سے ایک ہے۔ کیونکہ جس طرح سے پبلک نے ان کی حوصلہ افزائی کی اورعمدہ پرفارمنس پرداد دی ، وہ واقعی برسوں یاد رہ جانے والی ہے۔
Load Next Story