انتطارقتل کیس جے آئی ٹی کی ایس ایس پی مقدس حیدرکیخلاف کارروائی کی سفارش
مدیحہ کیانی کو نشہ آور اشیا کھلا کر بیان ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ
انتظار قتل کیس کی جے آئی ٹی نے ایس ایس پی مقدس حیدر کے خلاف آئی جی سندھ سے محکمانہ کارروائی کی سفارش کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظار قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق مدیحہ کیانی کو نشہ آور اشیا کھلا کر بیان ریکارڈ کیا گیا جب کہ مدیحہ کیانی اور مقدس حیدر کے درمیان کوئی تعلق ثابت نہ ہوسکا۔
پولیس پارٹی نے قواعد وضوابط کی سنگین خلاف ورزی کے وقت پولیس اہلکار سادہ لباس میں ملبوس تھے، انتظار قتل کیس کی تحقیقات کیلیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے مجموعی طور پر 6 اجلاس بلائے گئے۔ جے آئی ٹی نے انتظار کے والد سمیت 17 افراد کے بیانات قلمبند کیے اور تمام اہلکاروں کا موبائل فون ڈیٹا بھی حاصل کیا تھا ۔