کراچی رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن 10 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

رابعہ سٹی میں رینجرز آپریشن کی وجہ سے طلبا امتحان دینے اسکول نہ جاسکے۔


ویب ڈیسک April 11, 2013
آپریشن میں 200 اہلکار وں نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا ، ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں ، آج جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرزنے گلستان جوہر رابعہ سٹی کا محاصر ہ کرکے آپریشن کیا ، جس میں 200 اہلکار وں نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں جبکہ سراغ رساں کتوں کی بھی مدد حاصل کی گئی۔

رابعہ سٹی میں گھر گھر تلاشی کے دورا ن رینجرز نے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر مختلف اقسام کے 11 ہتھیار برآمد کرلیے جبکہ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی پولیس موبائل کے پارٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

رینجرز کے مطابق 5 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے آمدروفت معطل کردی گئی جبکہ ا س دوران لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی ، جس کے باعث درجنوں طلبہ اسکول بھی نہ جاسکے ، ان میں ساتویں آٹھویں جماعت کے کئی ایسے بچے بھی شامل تھے جن کو امتحان دینے کے لیے اسکول جاناتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں