ایمنسٹی اسکیم چیلنج ہونے کاخوف حصص مارکیٹ گرگئی

انڈیکس57پوائنٹس کمی سے46581ہوگیا،سرمایہ کاروں کو24 ارب27 کروڑکا نقصان


Business Reporter April 10, 2018
انڈیکس57پوائنٹس کمی سے46581ہوگیا،سرمایہ کاروں کو24 ارب27 کروڑکا نقصان۔ فوٹو: فائل

اپوزیشن کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم عدالت میں چیلنج کیے جانے کے خوف اورانسٹی ٹیوشنز کی بڑھتی ہوئی فروخت کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیرکواتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی 46600 پوائنٹس کی حد گرگئی۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ کاروباری دورانیے میں انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے2 ملین ڈالر اور غیرملکیوں کی جانب سے3 ملین ڈالر کی تازہ سرمایہ کاری سے ایک موقع پر190.14 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران میوچل فنڈز اور بینکوں کی جانب سے 6 ملین ڈالر کے سرمائے کے انخلا نے تیزی کو مندی میں تبدیل کر دیا جو ایک موقع پر107 پوائنٹس کی مندی تک جاپہنچا تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر ہونے والی خریداری سرگرمیوں سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس57 پوائنٹس کی کمی سے 46580.62 ہو گیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 61.63 پوائنٹس کی کمی سے23398.69، کے ایم آئی 30 انڈیکس78.27 پوائنٹس کی کمی سے79150.86 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس27.43 پوائنٹس کی کمی سے 22985.44 ہوگیا۔

کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 18.27 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر20 کروڑ27 لاکھ89 ہزار470 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار378 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں189 کے بھاؤ میں اضافہ، 168 کے داموں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں