مسلسل دھوپ میں رہنے سے ہیٹ اسٹروک ہوسکتا ہے ماہرین

شہری دھوپ میں نکلتے وقت سرپررومال یاٹوپی پہنیں،پانی کی بوتل ساتھ رکھیں، ماہرین طب


Staff Reporter April 10, 2018
گھرکے مشروبات اورلسی پینامفیدہے،فریج میں رکھے باسی کھانوںسے گریزکیاجائے۔ فوٹو: فائل

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی میں مسلسل پسینے نکلنے اور دھوپ میں رہنے سے ہیٹ اسٹروک ہوسکتا ہے تاہم شہری شدید گرمی کے دوران پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دھوپ میں نکلنے اور کام کے دوران جسم سے نکلنے والے پسینے میں جسم کے نمکیات بھی خارج ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے ایسی صورتحال میں پانی کا مسلسل استعمال مفید ہے۔

ماہرین طب کا مزیدکہنا ہے کہ شدید گرمی میں گھرکے مشروبات میں لیموں شامل کرکے استعمال کیاجائے،ٹھنڈی کچی لسی اور شکنج بین کا شرب مفید ہے،ایسے موسم میں تیز مصالحے دار اور مرغن کھانوں سے گریز کیا جائے۔ بچوں کو بلاضروت دھوپ میں نکلنے سے روکا جائے سردرد، چکر آنا اور متلی ہونا ہیٹ اسٹروک کی علامات ہیں شہری گھر سے نکلتے وقت دھوپ میں سر پر رومال، ٹوپی اور کیپ پہنیں گھر سے نکلتے وقت پانی کی بوتل ساتھ رکھیں اور بچوں کو بھی بار بار پانی پینے کی تلقین کریں بازارکے رنگ برنگی غیرمعیاری مشروبات پینے سے گریز کیا جائے شدیدگرمی میں فریج میں رکھے باسی کھانوں سے بھی اجتناب برتا جائے کیونکہ لوڈشیڈنگ کے دوران اکثر فریج گھنٹوں بند رہتے ہیں جس سے کم و بیش فریج میں رکھے کھانے باسی ہوجاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں