جسٹس خواجہ امتیاز کی شہبازاورعمران کیخلاف اپیلیں سننے سے بھی معذرت

پہلے بھی شہبازشریف اور عمران خان کے خلاف کیس سن چکے ہیں اس لئے یہ اپیل نہیں سن سکتے۔ جسٹس خواجہ امتیاز


ویب ڈیسک April 11, 2013
پہلے بھی شہبازشریف اور عمران خان کے خلاف کیس سن چکے ہیں اس لئے یہ اپیل نہیں سن سکتے۔ جسٹس خواجہ امتیاز۔ فوٹو فائل

NEW DEHLI: ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں شامل جسٹس خواجہ امتیاز نے نوازشریف کے بعد شہبازشریف اورعمران خان کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے بھی معذرت کرلی۔

لاہورہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں پیپلزپارٹی کے این اے 120 سے امیدوار سہیل ملک نے نوازشریف کے خلاف اپیل دائرکررکھی ہے جس پر جسٹس خواجہ امتیازنے سماعت سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی نواز شریف اورشہباز شریف کے خلاف کیس سن چکے ہیں اس لئے یہ اپیل نہیں سن سکتے۔

جسٹس خواجہ امتیاز نے عمران خان کے خلاف بھی یہی عذر دے کراپیل سننے سے انکارکردیا البتہ پرویزمشرف کے کاغذات مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی جبکہ پرویزمشرف اورفریقین کے وکلاء کو کل سماعت کے لئے نوٹسسز بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں