پاکستان پلیئرز ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ممبر سازی کا آغاز
ابتدائی مرحلے میں عہدیداروں کا چناؤکرکے فارمزملک کے تمام صوبوں، ڈویژنزاوراضلاع میں بھجوا دیے گئے،نوید عالم
پاکستان پلیئرز ویلفیئرفاؤنڈیشن کی ممبر سازی مہم کا آغازکردیا گیا.
ہاکی پاکستان کا واحدکھیل ہے جس نے سب سے زیادہ میڈلزپاکستان کی جھولی میں ڈالے تاہم اس گیم سے وابستہ کھلاڑیوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، ملکی اسپورٹس سے وابستہ کھلاڑیوں کے مالی حالات سدھارنے کے لیے سابق اولمپئن نوید عالم میدان میں آگئے ہیں اور انھوں نے پلیئرز ویلفیئرفاؤنڈیشن کا اعلان کرنے کے بعد ممبر سازی مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
''ایکسپریس'' سے خصوصی بات چیت میں نوید عالم کاکہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو 4بار عالمی چیمپئن،3 بار اولمپکس چیمپئن سمیت دنیا کے تمام عالمی اعزازات حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے، ان بڑی کامیابیوں کے باوجود اس کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کاکوئی پرسان حال نہیں، ہاکی کی طرح دوسرے کھیلوں سے وابستہ پلیئرز کی بھی بڑی تعداد ایسی ہے جوغربت اور بیماری کا مقابلہ کرتے دنیا سے رخصت ہو گئی اورجو کھلاڑی حیات ہیں ان میں سے بھی بیشتر کا کوئی پرسان حال نہیں،فاؤنڈویشن کی ممبر سازی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
ابتدائی مرحلے میں عہدیداروں کا چناؤ کرنے کے بعد ملک کے تمام صوبوں، ڈویژنز اور اضلاع میں فارم بجھوا دیے گئے ہیں،رواں سال کے آخر تک ارکان کی تعداد10 ہزار تک لے جانا ہدف ہوگا، ابتدائی مرحلے میں اپنی مدد آپ کے تحت فاؤنڈویشن چلانے کی کوشش کریں گے، بعد ازاں فنڈز کے حصول کے لیے حکومت اور ملٹی نیشنل کمپنیوں اور مخیر حضرات سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
نوید عالم نے کہا کہ فاؤنڈویشن بنانے کا مقصد قومی کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کو باعزت طور پر زندگیاں گزارنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ سابق ہاکی اولمپئن نے واضح کیا کہ فاؤنڈیشن سے ہاکی، فٹبال، اسکواش سمیت ملک بھر میں کھیلی جانے والی تمام گیمز کے موجودہ و سابق پلیئرز، کوچز، امپائرز، ریفریز سمیت تمام ملازمین استفادہ حاصل کر سکیں گے، ارکان کو نہ صرف ہیلتھ کارڈز جاری کیے جائیں گے بلکہ ضرورت پڑنے پر مستحق کھلاڑیوں اور آفیشلز کی مالی و اخلاقی مدد بھی کی جائے گی۔