ایم کیو ایم کی سندھ ہائیکورٹ میں ووٹر فہرستوں کی چھپائی مؤخرکرنے کی درخواست

عدالت نے بیرسٹر فروغ نسیم کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا ہے۔

کراچی میں گھر گھر ووٹر لسٹوں کی تصدیق پر 3 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کا اضافہ ہوا تھا فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے 11 انتخابی حلقوں کی ووٹر فہرستوں کی چھپائی کا عمل مؤخر کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔


متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر عدالتی فیصلے تک 11 انتخابی حلقوں کی ووٹر لسٹوں کی چھپائی کا عمل مؤخر کردیا جائے۔ عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں گھر گھرجاکر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا حکم دیا تھا جس کے تحت شہر میں 3لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کا اضافہ ہوا تھا۔
Load Next Story